اپوزیشن کی اے پی سی ،بلاول بھٹو نے پارٹی کا مشاورتی اجلاس طلب کرلیا 

اپوزیشن کی اے پی سی ،بلاول بھٹو نے پارٹی کا مشاورتی اجلاس طلب کرلیا 
اپوزیشن کی اے پی سی ،بلاول بھٹو نے پارٹی کا مشاورتی اجلاس طلب کرلیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپوزیشن کی اے پی سی پر پارٹی کا مشاورتی اجلاس طلب کرلیا،مرکزی رہنماﺅں کو شرکت کیلئے زرداری ہاﺅس طلب کرلیاگیا۔
نجی ٹی وی 92 نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ پیپلزپارٹی کا مشاورتی اجلاس کچھ دیر بعد شروع ہو گا،پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماﺅں کی زرداری ہاﺅس آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے،پی پی کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری اور فرحت اللہ بابر زرداری ہاﺅس پہنچ گئے ،اجلاس میں اے پی سی میں پارٹی موقف پر مشاورت ہو گی ،بلاول بھٹو کو اپوزیشن جماعتوں سے رابطے، وفود اور انتظامات سے متعلق بریفنگ دی جائے گی ۔