اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس، جے یو آئی نے شرکت کیلئے شرط عائد کردی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی )نے اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کیلئے شرط عائد کردی ۔
نجی ٹی وی 92 کے مطابق جے یو آئی نے اسمبلیوں سے استعفیٰ کامعاملہ ایجنڈے میں شامل کرنے کا مطالبہ کردیا،ذرائع جے یو آئی کاکہنا ہے کہ استعفے کا مطالبہ ایجنڈے پر نہ آنے پر مولانا فضل الرحمان اے پی سی میں شریک نہیں ہونگے ۔
دوسری جانب چھوٹی جماعتوںنے پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے بارے میں تحفظات کااظہارکیا ہے،ان کا موقف ہے کہ پیپلزپارٹی مفاہمت اور ن لیگ مصلحت کاشکار ہے۔