آل پارٹیز کانفرنس کا لائحہ عمل طے کرنے کیلئے مسلم لیگ ن نے بھی پارٹی اجلاس طلب کرلیا

آل پارٹیز کانفرنس کا لائحہ عمل طے کرنے کیلئے مسلم لیگ ن نے بھی پارٹی اجلاس ...
آل پارٹیز کانفرنس کا لائحہ عمل طے کرنے کیلئے مسلم لیگ ن نے بھی پارٹی اجلاس طلب کرلیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)آل پارٹیز کانفرنس کا لائحہ عمل طے کرنے کیلئے مسلم لیگ ن نے بھی پارٹی اجلاس طلب کرلیا،اجلاس اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی رہائشگاہ میں ہوگا۔

نجی ٹی وی جی این این کے مطابق اجلاس میں اے پی سی کے وفد کے نامزد ارکان بھی شریک ہوں گے ،اے پی سی میں پارٹی موقف پر مشاورت ہو گی ۔

قبل ازیں قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی شہباز شریف نے کوٹ لکھپت جیل میں حمزہ شہباز سے ملاقات کی،شہباز شریف نے اپنے بیٹے حمزہ شہباز کی عیادت کی ،شہباز شریف اے پی سی میں شرکت کیلئے آج رات اسلام آباد روانہ ہوں گے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -