اپوزیشن کی کل ہونےوالی اے پی سی کا مقام تبدیل کردیاگیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اپوزیشن کی کل ہونے والی اے پی سی کا مقام تبدیل کردیاگیا ہے، کم جگہ کے باعث کانفرنس ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کی گئی ہے ۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما فرحت اللہ بابر نے کہاہے کہ اپوزیشن کی کل ہونے والی اے پی سی کا مقام تبدیل کردیاگیا ہے، کم جگہ کے باعث کانفرنس ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کی گئی ہے ، انہوں نے کہاکہ آل پارٹیز کانفرنس کا وقت تبدیل نہیں ہوا،کانفرنس 12 بجے ہی ہو گی ۔