آواران میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک

آواران میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک
آواران میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک
کیپشن:    سورس:   creative commons license

  

آواران (ویب ڈیسک) سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع آواران میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا ہے جس کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے کے بعد 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کا خفیہ ٹھکانہ، لاجسٹک بیس سمیت تباہ کر دیا گیا ہے۔آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے اسلحے کا بڑا ذخیرہ اور مواصلاتی آلات بھی برآمد کر لئے ہیں، جبکہ دہشت گردوں کے کئی خفیہ ٹھکانے اور انتظامی کیمپ تباہ کر دیئے گئے۔

آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر یہ آپریشن کیا ہے۔

مزید :

دفاع وطن -قومی -