جرمن فٹ بال لیگ بنڈس لیگا کے نئے سیزن کے پہلے ہی میچ میں تاریخ رقم ہو گئی

جرمن فٹ بال لیگ بنڈس لیگا کے نئے سیزن کے پہلے ہی میچ میں تاریخ رقم ہو گئی
جرمن فٹ بال لیگ بنڈس لیگا کے نئے سیزن کے پہلے ہی میچ میں تاریخ رقم ہو گئی
کیپشن:    سورس:   Twitter

  

بون (ڈیلی پاکستان آن لائن) جرمن فٹ بال لیگ بنڈس لیگا کے نئے سیزن کے پہلے ہی میچ میں تاریخ رقم ہو گئی اور دفاعی چیمپین بائرن میونخ نے شالکے 8 گول سے آؤٹ کلاس کرکے لیگ کے افتتاحی میچ میں سب سے زیادہ گول داغے۔ 

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے باعث جرمن فٹ بال لیگ بنڈس لیگا کے نئے سیزن کا آغاز خالی سٹیڈیم میں کیا گیا جس کے افتتاح میچ میں گنیبری کی شاندارہیٹ ٹرک، لیوانڈوسکی، مولر، گوریٹزا، لیروسینے اور جمال نے بھی گول کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کرنے میں کردار ادا کیا۔ 

افتتاحی میچ میں بائرن میونخ نے ٹائٹل کے دفاع کا کامیابی سے آغاز کرتے ہوئے 8 گول کرکے لیگ میں نئی تاریخ رقم کر دی، سیزن کے پہلے میچ میں چیمپین کلب نے شالکے کو 8 گول سے آؤٹ کلاس کرکے مسلسل 22ویں میچ میں ناقابل شکست رہے۔

بائرن کی جانب سے سرج گنیبری نے ہیٹ ٹرک کی، ڈیبیوکرنے والے لیرو سینے نے بھی گول کرکے میچ یاد گار بنا لیا، لیون گوریٹزا، لیوانڈوسکی، تھامس مولر اور17 سالہ جمال موسیالا نے گول کرکے بنڈس لیگا کے کم عمر کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

مزید :

کھیل -