نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ میں درپیش رکاوٹیں ، وزیراعظم عمران خان نے بڑا حکم جاری کردیا 

نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ میں درپیش رکاوٹیں ، وزیراعظم عمران خان نے بڑا حکم ...
نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ میں درپیش رکاوٹیں ، وزیراعظم عمران خان نے بڑا حکم جاری کردیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ پررکاوٹیں دور کرنے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وزیرہاؤسنگ پنجاب میاں محمود الرشید نے ملاقات کی، میاں محمودالرشیدنے وزیراعظم کوبلدیاتی انتخابات کی تیاریوں سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پنجاب کے بلدیاتی اداروں کو بااختیار بنایا جارہا ہے، نظریاتی کارکنوں کو بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا موقع دیاجائے گا۔میاں محمودالرشید نے وزیراعظم کو پنجاب میں نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ سے آگاہ کرتے ہوئے کہا پنجاب میں ہاؤسنگ پالیسیاں سٹیک ہولڈرزکی مشاورت سے  مرتب کیں، بلڈرز،ڈویلپرزکوریلیف کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔میاں محمودالرشید کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان ہا ؤسنگ  پراجیکٹ کو ویژن کے مطابق آگے بڑھایا جا رہا ہے، ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی پراجیکٹ کے آغاز کے لیے سرگرم عمل ہے۔وزیراعظم عمران خان نے متعلقہ حکام کو نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ پررکاوٹیں دور کرنے کی ہدایت کی۔