"گندا پانی پینے سے میرا مرغا مرگیا، حکومت کیا چاہتی ہے کہ ہم بھی یہ پانی پی کر مرجائیں " غصے سے بپھرے ننھے بچے کی ویڈیو وائرل ہوگئی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبہ سندھ میں مون سون بارشوں سے جمع ہونے والا سیلابی پانی تاحال نہیں نکالا جاسکا جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ہفتہ کے روز سوشل میڈیا پر ایک ننھے بچے کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جو اپنے مرغے کی ہلاکت پر دکھی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ننھا بچہ سیلابی پانی میں اپنا مردہ مرغا ہاتھ میں لیے کھڑا ہے۔ بچے نے انتہائی غصے میں کہا کہ گندا پانی پینے کی وجہ سے اس کا مرغا مرگیا ہے، حکومت کیا چاہتی ہے کہ ہم بھی یہ پانی پی کر مرجائیں، ملک میں غریب تباہ ہوچکا ہے۔
بچے نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو مخاطب کرکے کہا بلاول ہماری مدد کو کب آئے گا، جب ہم مر جائیں گے ، تب آئے گا، بلاول یہاں آؤ اور یہ گندا پانی نکالو، ہمیں پینے کا صاف پانی فراہم کرو۔
"ہمیں تباہ کردیا ہے۔ میرا مرغا یہ پانی پیکر مرگیا، غریب لوگ یہ پانی پی کر مررہے ہیں، @BBhuttoZardari آئے یہاں اور پانی نکالے ، ہمیں پینے کے لیے صاف پانی دے، یہ پانی پینے کے لائق نہیں"
— PTI Sindh Official (@PTISindhOffice) September 19, 2020
بلاول صاحب ہیلی سے ان قصبوں کا نظارہ دیکھنے سے کچھ نہیں ہوگا خدارا ان غریب لوگوں کو جینیں دیں۔ pic.twitter.com/Mi9V7zRN0F