سی ای او کوتھم احمد شفیق ٹوارزم ڈویلپمنٹ کارپوریشن بورڈ کے ڈائریکٹر منتخب

سی ای او کوتھم احمد شفیق ٹوارزم ڈویلپمنٹ کارپوریشن بورڈ کے ڈائریکٹر منتخب
سی ای او کوتھم احمد شفیق ٹوارزم ڈویلپمنٹ کارپوریشن بورڈ کے ڈائریکٹر منتخب

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) کوتھم کے بانی اورچیف ایگزیکٹو آفیسر، چیف ایڈیٹرماہانہ ہاسپیٹیلٹی پَلس میگزین، سی.پی.این.ای.کی سٹینڈنگ کمیٹی کے ممبر، احمد شفیق کو پاکستان ٹوارزم ڈویلپمنٹ کارپوریشن بورڈ میں بطور ڈائریکٹر منتخب کر لیا گیا ہے۔

وزیر اعظم کی ہدایات پر کیبنٹ ڈویژن نے احمد شفیق کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ بطور ڈائریکٹر انتخاب احمد شفیق کی کامیابیوں میں ایک اوراضافہ ہے۔ احمد شفیق نے ہاسپیٹلیٹی اورسیاحت کے شعبے میں گراں قدر خدمات سر انجام دینے کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی فورمز پر ہمیشہ ملک کا مثبت امیج پیش کیا ہے۔ 

بطور ہاسپیٹلیٹی ایجوکیٹر دنیا بھر کے پروفیشنل تعلیمی اداروں سے منسلک ہونا ملک کے لئے بھی باعث اعزاز ہے۔ احمد شفیق کا بطور ڈائریکٹر انتخاب کوتھم کو موقع فراہم کرے گا کہ وہ شعبہ ہاسپیٹیلٹی اور سیاحت کی ترقی اور ترویج کیلئے بطور اہم سٹیک ہولڈر اپنا کردار ادا کرے۔ احمد شفیق کے بطور ڈائریکٹرانتخاب سے دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت اور روشن تاثر نمایاں ہو گا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -