مولانا فضل الرحمان بی جمالو کی طرح  ۔۔۔۔۔۔فیاض چوہان نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ بھی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو جائیں

مولانا فضل الرحمان بی جمالو کی طرح  ۔۔۔۔۔۔فیاض چوہان نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ ...
مولانا فضل الرحمان بی جمالو کی طرح  ۔۔۔۔۔۔فیاض چوہان نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ بھی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو جائیں

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان بی جمالو کی طرح حلوے کی تلاش میں ہیں، منی لانڈرنگ کے تحفظ کیلئے  اپوزیشن اے پی سی کررہی ہے، بیگم صفدر اس اے پی سی میں آئیں تو اس کا نتیجہ بیڑہ غرق ہی ہوگا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو  کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ  آل پاکستان لوٹ مارایسوسی ایشن نے محنت کر کے راہزن کمیٹی بنا دی، ان کا ایجنڈا ایک ہی ہے کہ کس طریقے سے کرپشن، لوٹ مار اور حلوے کو تحفظ دیا جائے؟ منی لانڈرنگ کے تحفظ کیلئے  اپوزیشن اے پی سی کررہی ہے۔صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان بی جمالو کی طرح حلوے کی تلاش میں ہیں، مولانا فضل الرحمان اب حلوے کی نہیں احتساب کے جلوے کی فکر کریں، وہ اپنے ذہن سے نکال دیں کہ پاکستان کا خزانہ حلوہ ہے، ان کو اب احتساب کا جلوہ نظر آئے گا ،فضل الرحمان احتساب کے جلوے کی فکرکریں حلوے کی نہیں ، انہیں یاد رکھنا ہو گا کہ وزیراعظم ملکی خزانے کوحلوہ نہیں سمجھتے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -