ٹوئٹر جوائن کرنے کے بعد نواز شریف کا تہلکہ خیز پہلا ٹوئٹ بھی سامنے آگیا 

ٹوئٹر جوائن کرنے کے بعد نواز شریف کا تہلکہ خیز پہلا ٹوئٹ بھی سامنے آگیا 
ٹوئٹر جوائن کرنے کے بعد نواز شریف کا تہلکہ خیز پہلا ٹوئٹ بھی سامنے آگیا 

  

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کل اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس میں خطاب کریں گے ،اس حوالے سے میڈ یا پر طرح طرح کے تبصرے جاری ہیں لیکن دوسری جانب نواز شریف نے اے پی سی میں خطاب سے ایک دن پہلے ٹوئٹر جوائن کر لیا ہے اور اس پر اپنا پہلا پیغام بھی دے دیا ہے ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پہلے پیغام میں نواز شریف نے لکھا ہے ”ووٹ کو عزت دو “۔

نواز شریف کے اس ٹوئٹ پر بہت تیزی سے لوگوں نے رد عمل ظاہر کیا ۔

نواز شریف کے سوشل میڈیا پر انٹری مارنے کے بعد ٹوئٹر پر پاکستان میں #TwitterWelcomesNawazSharif ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ کر رہا ہے۔مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے والد نواز شریف کے ٹوئٹر جوائن کرنے کا اعلان کیا اور بتایا کہ ان کا ٹوئٹر پر آنے کا مقصد لوگوں کے ساتھ رابطے میں رہنا ہے، انہوں نے ساتھ ہی نواز شریف کو ٹوئٹر ہینڈل بھی مینشن کیا۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما مصدق ملک نے تصدیق کی تھی کہ نواز شریف کل ہونے والی اے پی سی میں ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے ۔

مزید :

قومی -