بگ باس ونر گوہر خان نے شادی کا فیصلہ کرلیا، دولہا کون ہے؟

بگ باس ونر گوہر خان نے شادی کا فیصلہ کرلیا، دولہا کون ہے؟
بگ باس ونر گوہر خان نے شادی کا فیصلہ کرلیا، دولہا کون ہے؟

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی اداکارہ اور متنازعہ ٹی وی شو بگ باس کے سیزن 7 کی فاتح گوہر خان نے شادی کا فیصلہ کرلیا۔

بھارتی ٹی وی چینل نیوز 18 کے مطابق گوہر خان ان دنوں معروف موسیقار اسماعیل دربار کے بیٹے زید دربار کو ڈیٹ کر رہی ہیں۔ دونوں ایک ساتھ سوشل میڈیا پر تصاویر بھی شیئر کرتے رہتے ہیں۔

زید دربار کے والد اسماعیل دربار نے تصدیق کی ہے کہ گوہر خان اور ان کا صاحبزادہ ڈیٹ کر رہے ہیں۔ ایک انٹرویو میں موسیقار نے بتایا کہ ان کے بیٹے زید نے اپنی سوتیلی ماں عائشہ دربارکو فون کرکے گوہر خان کے بارے میں بتایا، وہ گوہر کی بہت زیادہ تعریف کر رہا تھا۔

اسماعیل دربار نے کہا کہ ان کا بیٹا براہ راست ان کے ساتھ اپنی لو لائف کے بارے میں بات نہیں کرسکتا جس کی وجہ سے اس نے سوتیلی ماں کا سہارا لیا، وہ اس رشتے سے خوش ہیں اور ان کیلئے نیک خواہشات رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کا بیٹا 29 سال کا ہے اور اسے اچھے سے پتا ہے کہ وہ کیا کر رہا ہے، عائشہ نے بھی اس سے یہی کہا ہے ، اگر وہ دونوں خوش ہیں تو ہم بھی خوش ہیں۔

مزید :

تفریح -