ہماری سیاست چند سیاستدانوں کو بچانے کے لئے  نہیں بلکہ۔۔۔۔مو لانا حامد الحق حقانی نے ایسی بات کہہ دی کہ مولانا فضل الرحمان بھی حیران رہ جائیں

 ہماری سیاست چند سیاستدانوں کو بچانے کے لئے  نہیں بلکہ۔۔۔۔مو لانا حامد الحق ...
 ہماری سیاست چند سیاستدانوں کو بچانے کے لئے  نہیں بلکہ۔۔۔۔مو لانا حامد الحق حقانی نے ایسی بات کہہ دی کہ مولانا فضل الرحمان بھی حیران رہ جائیں

  

نوشہرہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)جمعیت علمائے اسلام(س) اوردفاع پاکستان کونسل کے سربراہ مولانا حامد الحق حقانی نے کہاہے کہ ہماری سیاست چند سیاست دانوں کو بچانےکےلئےنہیں بلکہ پاکستان کی22کروڑعوام کےنظریاتی تشخص کوبچانےکیلئےہے،ہماری سیاست کااولین ہدف ملک میں مکمل اسلامی انقلاب ہے،ہم مکہ اور مدینہ کی سیاست کرناچاہتےہیں،پاکستان کی سڑکوں اورشاہراہوں پرروز روزعصمت دری کےواقعات پرانسانی حقوق کےعلمبرداروں کی خاموشی معنی خیز ہے۔

نوشہرہ میں خطاب کرتے ہوئے مولانا حامد الحق نےکہاکہ ہماری سیاست کااولین ہدف ملک میں مکمل اسلامی انقلاب ہے،ہم مکہ اورمدینہ کی سیاست کرنا چاہتے ہیں،پاکستان کی سڑکوں اور شاہراہوں پر روز روز عصمت دری کے واقعات پر انسانی حقوق کے علمبرداروں کی خاموشی معنی خیز ہے؟۔مولاناحامد الحق نے  مولانا سمیع الحق شہید کے  مشن اورنظریہ کوپاکستان غیور عوام تک پہنچانے کیلئے کارکنوں پر زور دیتے ہوئے کہاکہ ہم مولانا سمیع الحق شہید کے قاتلوں کی گرفتاری تک امن سے نہیں بیٹھیں گے، مولانا سمیع الحق شہید کو شہید کرنے کے بعد طرح طرح کے فتنوں نے سراٹھانا شروع کردیا ہے،کارکن جماعت کو منظم کریں ،قریہ قریہ تنظیم سازی کریں،اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ نومبر کے مہینہ میں چاروں صوبوں اور اسلام آباد میں خدمات مولانا سمیع الحق شہید کانفرنسوں کا انعقاد کیا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -نوشہرہ -