غربت کے خاتمے ، ماحولیاتی تبدیلی اور وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم سے نمٹنے کیلئے سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ گولز حاصل کرنا ہوں گے: منیر اکرم

غربت کے خاتمے ، ماحولیاتی تبدیلی اور وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم سے نمٹنے ...
غربت کے خاتمے ، ماحولیاتی تبدیلی اور وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم سے نمٹنے کیلئے سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ گولز حاصل کرنا ہوں گے: منیر اکرم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب اور یونائٹڈ نیشنز اکنامک اینڈ سوشل کونسل کے صدر منیر اکرم نے اقوام متحدہ کے ایک بڑے ایونٹ سے خطاب کے دوران اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ غربت کے خاتمے ، ماحولیاتی تبدیلی اور وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم سے نمٹنے کیلئے سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ گولز (ایس ڈی جی) حاصل کرنا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت سب سے بڑی ترجیح کورونا وائرس کو قابو کرنا ہے کیونکہ اس وبا کے باعث ایک ملین کے قریب لوگ جانیں گنواچکے ہیں جبکہ اربوں لوگوں کی زندگیاں داؤ پر لگی ہوئی ہیں۔

ایس ڈی جی مومنٹ سے خطاب کرتے ہوئے منیر اکرم نے کہا کہ اس وقت رکن ممالک کو اس وقت تین چیلنجز کورونا وائرس، صحت اور معاشی بحران کا سامنا ہے جبکہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے بھی خطرات لاحق ہیں۔ آئی ایم ایف ایم ڈی کے مطابق کورونا وائرس بحران سے نمٹنے کیلئے ترقی پذیر ممالک کو 2500 ارب ڈالر کی ضرورت پڑے گی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک کے درمیان پل تلاش کرنا ہوگا۔

مزید :

قومی -