کیا مولانا فضل الرحمان اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کریں گے ؟بلاول بھٹو سے ملاقات میں مولانا فضل الرحمان نے اپنا فیصلہ سنا دیا

کیا مولانا فضل الرحمان اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کریں گے ؟بلاول ...
کیا مولانا فضل الرحمان اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کریں گے ؟بلاول بھٹو سے ملاقات میں مولانا فضل الرحمان نے اپنا فیصلہ سنا دیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان حزب اختلاف کی اے پی سی میں شرکت کریں گے۔مولانا فضل الرحما ن سے ملاقات کے لیے بلاول بھٹو پیپلز پارٹی رہنما یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشر ف کے ہمراہ اسلام آباد میں ان کی رہائش گا ہ گئے جہاں دونو ں رہنماﺅں کے درمیان موجودہ سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ اچھی اور تفصیلی ملاقات ہوئی،وہ کل ہماری اے پی سی میں بھی آئیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اے پی سی کے بعد بھر پورپریس کانفرنس کی جائے گی۔انہوںنے کہا کہ اے پی سی کے بعد متحدہ اپوزیشن کا متفقہ لائحہ عمل سامنے آئے گا۔

مزید :

قومی -