آئی پی ایل افتتاحی میچ ، دلچسپ نتیجہ آگیا

آئی پی ایل افتتاحی میچ ، دلچسپ نتیجہ آگیا
آئی پی ایل افتتاحی میچ ، دلچسپ نتیجہ آگیا

  

ابو ظہبی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے افتتاحی میچ میں چنائی سپر کنگز نے دفاعی چیمپیئن ممبئی انڈینز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

ابو ظہبی میں کھیلے گئے آئی پی ایل کے افتتاحی میچ میں چنائی کی ٹیم نے ممبئی انڈینز کی جانب سے  دیا گیا 163 رنز کا ہدف 19 اعشاریہ 2 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

چنائی سپر کنگز کی جانب سے امباتی رائڈو 71 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے، انہوں نے فاف ڈوپلیسی کے ساتھ مل کر 115 رنز کی شاندار پارٹنر شپ قائم کی۔ فاف ڈوپلیسی 55رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

قبل ازیں دفاعی چیمپیئن ممبئی انڈینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز بنائے تھے۔ ممبئی انڈینز کے سوربھ تیواری 42 اور کوئنٹن ڈی کوک 33 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ چنائی سپر کنگز کے لنگی نگیڑی نے 3، رویندرا جدیجا اور دیپک چہار نے 2، 2 جبکہ پیوش چاولہ اور سیم کران نے ایک ایک کھلاڑٰی کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔

مزید :

Breaking News -کھیل -