دہشت گردوں کا حملہ ،پاک فوج کے دو جوان شہید

دہشت گردوں کا حملہ ،پاک فوج کے دو جوان شہید
دہشت گردوں کا حملہ ،پاک فوج کے دو جوان شہید

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن )شمالی وزیرستان میں میرانشاہ کے علاقے اسپالگا میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے دو جوان شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان کے مطابق شمالی وزیرستان میں میرانشاہ کے علاقے اسپالگا میں خفیہ اطلاع پرآپریشن کیا جارہا تھا کہ اس دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 جوان شہید ہوگئے۔فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے کلیئرنس آپریشن شروع کردیا ہے۔ شہدا  میں حوالدار تاجبر علی اور سپاہی راشد شامل ہیں۔

مزید :

قومی -