لاہور میں مکان کی چھت گرنے سے دو بہنوں سمیت3 بچیاں جان کی بازی ہارگئیں

لاہور میں مکان کی چھت گرنے سے دو بہنوں سمیت3 بچیاں جان کی بازی ہارگئیں
لاہور میں مکان کی چھت گرنے سے دو بہنوں سمیت3 بچیاں جان کی بازی ہارگئیں

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) باٹا پور کے علاقہ میں بوسیدہ مکان کہ چھت گرنے سے دو سگی بہنوں سمیت تین بچیاں جاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی ہو گئی۔

ریسکیو اور اہل علاقہ نے امدادی کارروائیاں کر کے جاں بحق ہونے والی بچیوں کی لاشوں کو ملبے تلے سے باہر نکالا۔ جاں بحق ہونے والوں میں 6 سالہ سیرت، 2 سالہ اریحا اور 2 سالہ ابیحہ شامل ہیں جبکہ  55سالہ صفیہ بی بی زخمی ہوئی ہے۔اہل علاقہ نے کہا کہ بچیوں کا والد اور والدہ نے گھر میں کارخانہ بنا رکھا تھا اور محنت مزدوری کرتے تھے۔ مکان کی چھت گرنے سے نا روز گار رہا نا رہنے کو چھت رہی۔پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد نعشیں ورثا کے حوالے کردی ہیں۔

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -پنجاب -لاہور -