دورہ نیوزی لینڈ کی منسوخی، حقائق بے نقاب کرنے کی ضرورت 

دورہ نیوزی لینڈ کی منسوخی، حقائق بے نقاب کرنے کی ضرورت 
 دورہ نیوزی لینڈ کی منسوخی، حقائق بے نقاب کرنے کی ضرورت 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 18 سال کے طویل عرصہ کے بعد پاکستان کے دورہ پر آئی مگر افسوس آغاز سے عین وقت پر سیریز ملتوی کرنے کااعلان کردیا گیا جو پاکستان کرکٹ کے لئے کسی بھی لحاظ سے اچھا ثابت نہیں ہوگا اس سے قبل سری لنکن ٹیم پر حملہ کے وقت پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کو دھچکہ لگا تھا اب یہ پاکستان کی کرکٹ تاریخ میں دوسرا موقع ہے جب کیوی ٹیم کا دورہ ملتوی ہوا اور ایک مرتبہ دوبارہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کا انعقاد خطرہ میں پڑ گیا ہے بلاشبہ پاکستان کرکٹ بورڈ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کے لئے کوشاں ہے اور یہ اسی محنت کا نتیجہ تھا کہ کیوی ٹیم نے دورہ پاکستان کی حامی بھری اور غیر ملکی سیکورٹی اہلکاروں نے پاکستان کو کھیلنے کے لئے کلیئرنس دی مگر اس کے باوجود یہ بات سمجھ سے باہر ہے کہ اس کے باوجود کیا وجہ ہے کہ کیوی ٹیم نے آخری وقت میں دورہ ہی کینسل کردیا پاکستان وزیر اعظم عمران خان کی یقین دہانی کے باوجود خالی میدانوں میں بھی کیوی ٹیم کھیلنے کے لئے آمادہ نہیں ہوئی شاید یہ کرکٹ کی تاریخ کا پہلا واقعہ ہوگا جب ایسا ہوا ہے اور کسی ملک کے وزیر اعظم نے خود اس طرح سے کسی ملک کے وزیر اعظم کو یقین دہانی کروائی ہو اور اس بات کی گارنٹی دی ہو کہ کھلاڑیوں کو کوئی خطرہ نہیں ہے ان کو اپنا دورہ جاری رکھنا چایئے جو بھی ہوا اس کے پیچھے جو بھی اسباب مگر پاکستان کرکٹ کو جو نقصان ہوا اس کا ازالہ شائد کبھی بھی نہ ہوسکے پاک نیوزی لینڈ سیریز نہ ہونے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو اربوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے اور پوری دنیا میں جو جگ ہنسائی ہوئی ہے

وہ الگ ہے اب ضرورت ہے آگے بڑھنے کی اور اس حوالے سے اصل اسباب منظر عام پر لانے کی اور اس کے لئے اب پاکستان کرکٹ بورڈ کو اپنا بھرپور اثر و رسوخ استعمال کرنے کی ضرورت ہے اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے اس عزم کا اعادہ تو کیا ہے کہ اس کو آئی سی سی فورم پر اٹھایا جائے گا دوسری جانب پاکستان کی حکومت نے بھی اس حوالے سے اپنا بھرپور کردار اداکرنے کی حامی بھری ہے مگر شائد اس کا کوئی نتیجہ نہ نکل سکے جیسے کہ ماضی میں بھی کئی مرتبہ اس قسم کے واقعات ہوچکے ہیں جب پاکستان نے اپنی جانب سے تو بھرپور کوشش کی مگر آئی سی سی کی جانب سے اس پر کوئی موثر کاروائی عمل میں نہیں لائی جاسکی مگر یہ معمولی بات نہیں ہے اس سے پاکستان کو جو نقصان ہوا ہے وہ پورا کرنا اب آئی سی سی کا کام ہے اور اس حوالے سے تحقیقات بھی کرے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پاکستان کادورہ کیوں منسوخ کیا ہے تاکہ مستقبل میں اس قسم کا کوئی واقعہ پیش نہ آسکے انگلینڈ کی ٹیم نے اکتوبر میں پاکستان کھیلنے کے لئے آنا اب اور اس اس کا دورہ بھی خطرہ میں پڑ گیا ہے اس کے علاوہ دیگر غیر ملکی ٹیموں نے بھی پاکستان کا دورہ کرنا ہے اب ان کا مستقبل کیا ہوگا یہ تو آنے والا وقت ہی ثابت کرے گا مگر پاکستان کرکٹ بورڈ کو کیوی حکومت کے اس اقدام پر بھرپور احتجاج ریکادڈ کروانے کی ضرورت ہے اوراسی طرح سے حکومت پاکستان کو بھی اپنا بھرپو ر کردار ادا کرتے ہوئے دورہ کی منسوخی کے پیچھے جس کسی بھی سازش ہے اس کو بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے تاکہ شائقین کرکٹ میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ ہوسکے کیوی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان  کی منسوخی سے پوری قوم صدمہ میں ہے۔

مزید :

رائے -کالم -