بداخلاقی کیس، ملزم عزیز الرحمن نے درخواست ضمانت دائر کردی

بداخلاقی کیس، ملزم عزیز الرحمن نے درخواست ضمانت دائر کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت میں طالب علم سے بداخلاقی کے مقدمہ میں ملوث ملزم عزیز الرحمن نے ضمانت کی درخواست دائر کردی ملزم کی جانب سے درخواست ضمانت میں مشہور انگریزی فلم ٹائی ٹینک کا حوالہ بھی دیاگیا عدالت نے 20 ستمبر کو پولیس سے مقدمے کا ریکارڈ طلب کر لیا  درخواست گزار کے وکیل صفدر شاہین پیرزادہ کی طرف سے موقف اختیارکیا گیاہے کہ ٹائی ٹینک میں تباہی اور لوگوں کے ڈوبنے کے مناظر اصل نہیں، ٹائی ٹینک اور اس جیسی فلمیں ٹیکنالوجی کی مدد سے بنائی گئیں،مفتی عزیز الرحمان کی ویڈیو بھی اسی طرح ایڈیٹ کی گئی ان کا موکل قانون پر عمل درآمد کرنے والا شہری ہے،جان بوجھ کہ اس کیس میں پھنسایا گیا مدعی مقدمہ نے مدرسے کی سیاست میں استعمال ہو کر اس کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کرایاسوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کے وقت اور تاریخ کا ایف آئی آر میں ذکر نہیں کیا گیا،سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو چند منٹس میں تیار کی جا سکتی  درخواست گزار اس قسم کا سنگین جرم کا سوچ بھی نہیں سکتا،ملزم سے تفتیش مکمل ہو چکی ہے،جیل میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں عدالت سے استدعاہے کہ ملزم ضمانتی مچلکے جمع کرانے کو تیار ہے، کیس کے حتمی فیصلے تک ملزم کوضمانت پر رہاکرنے کاحکم دیاجائے۔

مزید :

علاقائی -