کورونا وائرس سے مزید  71 پاکستانی جاں بحق ، دو ہزار 580 نئے کیسز رپورٹ

کورونا وائرس سے مزید  71 پاکستانی جاں بحق ، دو ہزار 580 نئے کیسز رپورٹ
کورونا وائرس سے مزید  71 پاکستانی جاں بحق ، دو ہزار 580 نئے کیسز رپورٹ

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن) مہلک کورونا وائرس مزید  71 پاکستانی جاں بحق ہو گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں دو ہزار 580 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) کے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق حالیہ اموات کے بعد  ملک بھر میں کوویڈ   سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 27 ہزار 206 ہو گئی ہے جبکہ متاثرین کی تعداد 12 لاکھ 23 ہزار 841 تک پہنچ چکی ہے ۔

سندھ کورونا سے متاثر سب سے بڑا صوبہ ہے جہاں متاثرین کی تعداد ساڑھے چار لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے ، سندھ میں چار لاکھ 50 ہزار 126 افراد میں کورونا کی تشخیص ہو چکی ہے جن میں سے سات ہزار 258 افراد مہلک وائرس کے باعث انتقال کر چکے ہیں ۔سندھ میں کورونا کے  29 ہزار 409 مریض زیر علاج ہیں ۔

پنجاب کورونا سے متاثر دوسرا بڑا صوبہ ہے ، پنجاب میں چار لاکھ 21 ہزار 800 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ، 12 ہزار 396 افراد کورونا کے باعث انتقال کر گئے ، پنجاب کے مختلف ہسپتالوں میں 22 ہزار 759 مریض اب بھی زیر علاج ہیں ۔

خیبرپختونخوا میں کورونا سے ایک لاکھ 71 ہزار 72 افراد متاثر ہوئے ، پانچ ہزار 395 مہلک وائرس کے باعث زندگی کی باز ہار گئے جبکہ سات ہزار 164 موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا ہیں ۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی کورونا متاثرین کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے ، اسلام آباد میں ایک لاکھ چار ہزار 114 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ، 902 اموات ہوئیں جب کہ دو ہزار  932 اب بھی زیر علاج ہیں ۔

گلگت بلتستان میں دس ہزار  240 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ، 182 مہلک وائر س کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 217 ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔ بلوچستان میں 32 ہزار 757 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ، 344 افراد جاں بحق جبکہ 32 ہزار 82 صحتیاب ہوئے ۔ گلگت بلتستان میں  331 ایکٹو کیسز ہیں ۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا 729 زندگیاں نگل گیا ، ریاست میں مجموعی طور پر 33  ہزار  732 افراد کورونا سے متاثر ہوئے جن میں سے 31 ہزار 906 نے مہلک وائرس کو شکست دی ۔ ریاست میں ایک ہزار 97 مریض اب بھی موجو دہیں ۔

مزید :

کورونا وائرس -