دوسرے ممالک شہریت تک کی پیشکش ٹھکرانے والے دراز قد شہری کی ’ڈیلی پاکستان‘ بنا آواز، حکومت کا نوٹس، احکامات جاری کردیئے گئے

دوسرے ممالک شہریت تک کی پیشکش ٹھکرانے والے دراز قد شہری کی ’ڈیلی پاکستان‘ ...
دوسرے ممالک شہریت تک کی پیشکش ٹھکرانے والے دراز قد شہری کی ’ڈیلی پاکستان‘ بنا آواز، حکومت کا نوٹس، احکامات جاری کردیئے گئے

  

کراچی (خصوصی رپورٹ ) دوسرے ممالک کی شہریت تک کی پیشکش کو ٹھکرانے والے پاکستان کے دراز قد شہری نصیر سومرو کی ’ڈیلی پاکستان ‘ آواز بن گیا، ویڈیو پبلش ہوئی تو حکومت نے بھی نوٹس لے لیا اور اس سلسلے میں سندھ حکومت نے علاج معالجہ کے اخراجات اٹھانے کا اعلان کرتے ہوئے متعلقہ ہسپتال کو بھی لیٹر جاری کردیا۔

صوبائی حکومت کے اعلامیہ کے مطابق سندھ کی وزیر صحت عذرا پیچوہو نے نصیر سومرو کی علالت کا نوٹس لیا اور علاج کے اخراجات اٹھانے کے احکامات جاری کیے، ا س سلسلے میں آغا خان ہسپتال سے علاج کے سلسلے میں ایک لیٹر بھی جاری کردیاگیا۔ لیٹر میں کہا گیا ہے کہ 52 سالہ نصیر سومرو شدید علیل ہیں، اہل خانہ کی اپیل پر سندھ حکومت سٹیڈیم روڈ پر واقع نجی ہسپتال میں نصیر سومرو کا علاج کرائے گی۔ 

صوبائی وزیر کاکہناتھاکہ نصیر سومرو کے علاج معالجہ کے اخراجات حکومت برداشت کرے گی ، ہرممکن سہولت فراہم کریں گے ۔ ویڈیو دیکھئے

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -