وزیراعظم پیکج کی سستی چینی کی اوپن مارکیٹ میں فروخت لیکن دراصل کون ملوث پایا گیا؟ پکڑے گئے ملزم نے منہ کھول دیا

وزیراعظم پیکج کی سستی چینی کی اوپن مارکیٹ میں فروخت لیکن دراصل کون ملوث پایا ...
وزیراعظم پیکج کی سستی چینی کی اوپن مارکیٹ میں فروخت لیکن دراصل کون ملوث پایا گیا؟ پکڑے گئے ملزم نے منہ کھول دیا

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک)  وزیراعظم پیکج کے تحت ملنے والی سستی چینی کی اوپن مارکیٹ میں فروخت پکڑی گئی، ڈرائیور کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹور انچارج کی ملی بھگت سے چینی اوپن مارکیٹ میں مہنگے داموں فروخت کی جاتی ہے۔

اسلام آباد پولیس کے ایگل  سکواڈ نے یوٹیلیٹی سٹورزکی چینی سے بھری گاڑی پکڑلی، پولیس نے چینی سے بھری گاڑی اور ڈرائیور کو  فیڈرل انویسٹی گیشن اتھارٹی (ایف آئی اے ) کی تحویل میں دے دیا۔پولیس  کا کہنا ہےکہ ایف آئی اے نے چینی کی غیر قانونی فروخت پر ایف آئی آر درج کرلی ہے جس کے مطابق گاڑی یوٹیلیٹی اسٹورکے پانچ پانچ کلو چینی کے تھیلوں سے بھری تھی۔

واضح رہےکہ  وزیراعظم پیکج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی قیمت 85 روپے کلو اور اوپن مارکیٹ میں 115 روپے کلو ہے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -