پاکستان کرکٹ بور ڈ کا نیشنل ٹی 20کپ کرانے کافیصلہ

پاکستان کرکٹ بور ڈ کا نیشنل ٹی 20کپ کرانے کافیصلہ
پاکستان کرکٹ بور ڈ کا نیشنل ٹی 20کپ کرانے کافیصلہ

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آ ن لائن ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کی جانب سے نیوزی لینڈکرکٹ ٹیم کا دورہ منسوخ ہونے کے بعد نیشنل ٹی 20کپ کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق نیشنل ٹی 20کپ 23ستمبر سے راولپنڈی میں شروع کئے جانے کا امکان ہے جبکہ اس سے قبل یہ ایونٹ25ستمبر سے ملتا ن میں منعقد ہونا تھا۔

نیشنل ٹی20کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان دورے پر آنے والی نیوز ی لینڈ کرکٹ ٹیم نے 17ستمبر کو پہلے ون ڈ ے سے کچھ دیر قبل سیکیورٹی خدشات کو بنیاد بنا کراچانک دورہ ختم کرنے کا اعلان کردیا تھا جس کے بعد کیویز ٹیم گزشتہ روز وطن واپس روانہ ہوگئی۔

خیال رہے کہ نیوز ی لینڈ کرکٹ ٹیم کی جانب سے دورہ منسوخی کے اعلان پر شائقین کرکٹ سمیت غیر ملکی کھلاڑیوں اور کرکٹ ایکسپرٹس نے بھی مایوسی کا اظہار کیا تھا ۔

مزید :

کھیل -