جعلی اکاﺅنٹس کیس میں بڑی پیش رفت،نجی بینک کے عہدیدارعاصم سوری کو گرفتار کر لیا گیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے خلاف جعلی اکاﺅنٹس کیس میں بڑ ی پیش رفت سامنے آگئی۔ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے ) نے کارروائی کرتے ہوئے نجی بینک کے وائس صدر اورہیڈ آف کمپلائنس عاصم سوری کو گرفتار کرلیا۔
نجی ٹی وی اے آر وائے نے ایف آئی اے ذرائع کے حوالے سے بتایاہے کہ گرفتار ملزم عاصم سوری جعلی بینک اکاﺅنٹس میں گواہان اوربینکرز پر اپنا بیان تبدیل کرنے کے لئے دباﺅ ڈال رہے تھے۔
واضح رہے کہ ایف آئی اے کی جانب سے شہباز شریف کے خلاف جعلی بینک اکاونٹس سے متعلق کیس کی تحقیقات کی جارہی ہیں جبکہ ن لیگی صدر نے عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔