غیر نمونہ نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کو آج وارننگ دی جائیگی مگر کل سے کیا ایکشن لیا جائیگا، سی ٹی او لاہور نے بڑا اعلان کردیا

غیر نمونہ نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کو آج وارننگ دی جائیگی مگر کل سے کیا ایکشن ...
غیر نمونہ نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کو آج وارننگ دی جائیگی مگر کل سے کیا ایکشن لیا جائیگا، سی ٹی او لاہور نے بڑا اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app



لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیف ٹریفک آفیسر ( سی ٹی او) لاہور نے غیر نمونہ نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کو آج وارننگ جاری کرنے کی ہدایت جاری کر دی مگر ساتھ ہی اعلان کیا کہ کل سے گاڑیوں کے خلاف بھرپور ایکشن لیا جائے گا۔
نجی ٹی وی اے آر وائی کے مطابق سی ٹی او لاہور منتظر مہدی نے کہا کہ کل سے غیر نمونہ نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاو¿ن کیا جائے گا، جعلی اور بوگس نمبر پلیٹیں لگانے پر چالان کی بجائے مقدمات درج کئے جائیں گے ۔
سی ٹی او لاہور نے نجی گاڑیوں پر گرین نمبر پلیٹیں اور نیلی لائٹیں لگانے والوں کے خلاف بھی اندراج مقدمہ کا عندیہ دے دیا۔