وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی پولیو ٹیم پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی پولیو ٹیم پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی پولیو ٹیم پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کوہاٹ میں پولیو ٹیم پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے پولیس اہلکار کی شہادت پر تعزیت کا اظہا رکیا ہے جبکہ شہید اہلکار کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہاربھی کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا کہنا تھا کہ پولیو ٹیم پر فائرنگ کرنے والے ہمارے بچوں کے دشمن ہیں جبکہ واقعہ کے مجرمان قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے۔

محمود خان نے مزید کہا کہ ایسے بزدلانہ واقعات سے پولیو ٹیموں کے حوصلے پست نہیں ہوں گے، صوبائی حکومت صوبے سے پولیو کے خاتمے کے لیے پر عزم ہے۔

 واضح رہے کہ کو ہاٹ کے علاقے ڈھل بہزادی کے علاقے میں پولیو ٹیم پر فائرنگ کا واقعہ سامنے آیا ہے جس کے نتیجے میں ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار شہید ہوگیاہے۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -