فحش فلمیں بنانے کا کیس، شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا کی ضمانت کیلئے کاوشیں، اہم قدم اٹھا لیا

فحش فلمیں بنانے کا کیس، شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا کی ضمانت کیلئے کاوشیں، ...
فحش فلمیں بنانے کا کیس، شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا کی ضمانت کیلئے کاوشیں، اہم قدم اٹھا لیا

  

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن )بالی وڈکی معروف اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر اور بزنس مین راج کندرا نے فحش فلمیں بنانے اور موبائل ایپس کے ذریعے نشر کرنے کے کیس میں ضمانت کے لیے مقامی عدالت میں درخواست دائر کر دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راج کندرا نے درخواست ضمانت میں موقف اختیار کیا ہے کہ فحش فلمیں بنانے کے کیس میں پیش کی گئی چارج شیٹ میں میرے خلاف کوئی واضح ثبوت نہیں، کیس کی تحقیقات تقریباً مکمل ہوچکی ہے۔ مجھے اس کیس میں جان بوجھ کر ’بلی کا بکرا‘ بنایا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ را ج کندرا فحش فلمیں بنانے اور نشر کرنے کے کیس میں عدالتی ریمانڈ پر جیل میں موجود ہیں اور ممبئی پولیس نے کچھ روز قبل 1500 صفحات پر مشتمل چارج شیٹ جاری کی ہے جس میں شلپا شیٹھی سمیت 43 گواہان کے بیانات بھی شامل ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چارج شیٹ میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ شلپا شیٹھی نے پولیس کو دیئے گئے بیان میں بتایا کہ ” میر ے شوہر راج کندرا نے 2015 میں ’ ویان انڈسٹریز ‘ شروع کی جس میں مجھے ڈائریکٹر بنایا گیا لیکن میں نے 2020 میں ذاتی وجوہات کی بنیاد پر استعفیٰ دیدیا۔“ شلپا شیٹھی کا اپنے بیان میں مزید کہناتھا کہ ” ہاٹ شاٹس اور بولی فیم ایپلی کیشن کے بارے میں کوئی معلومات نہیں تھیں ، میں اپنے کام میں ہی بہت مصروف تھی اور پتا نہیں تھا کہ راج کندرا کیا کررہے ہیں۔“

مزید :

تفریح -