کیا یہ حریم شاہ کے شوہر ہیں ، ٹک ٹاکر کی نئی تصویر نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا

کیا یہ حریم شاہ کے شوہر ہیں ، ٹک ٹاکر کی نئی تصویر نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ ...
کیا یہ حریم شاہ کے شوہر ہیں ، ٹک ٹاکر کی نئی تصویر نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا

  

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ٹک ٹاکر حریم شاہ کی نے ایک مرد کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی ہے جس کی کیپشن انہوں نے ’’مائی لائف ‘‘  دی ہے جس کے بعد انٹرنیٹ پر ہنگامہ مچ گیا ہے کہ کیا یہ حریم شاہ کے شوہر ہیں ۔

ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کی شادی اور شوہر سے متعلق جاننے کیلئے ہر کوئی بے تاب ہے ، حریم شاہ نے اپنی شادی سندھ اسمبلی سے وابستہ ایک اہم کے ساتھ ہونے کا دعویٰ کیا تھا جس کےبعد انہوں نے اپنے ہنی مون پر ترکی جانے کا بھی کہا اور  ان کی ترکی سے تصاویر بھی منظرعام پر  آتی رہیں مگر اب تک ان کی اپنے شوہر سے متعلق کوئی تصویر سامنے نہیں آسکی  جس کے باعث ان کے مداح ان کے شوہر کے بارے میں جاننے کیلئے بے تاب ہیں ۔

اب حریم شاہ نے انسٹاگرام پر ایک تصویر ڈالی ہےجس میں وہ ایک شخص کے ساتھ خوشگوار موڈ میں موجود ہیں اور وہ شخص بھی انتہائی خوش نظر آرہا ہے ۔

حریم کے مداحوں کی جانب سے قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ شائد یہ حریم شاہ کے شوہر ہیں ۔

دوسری جانب حریم شاہ اپنی شادی اور ہنی مون کا اعلان تو کر چکی ہیں مگر اپنے شوہر کی ذات سے پردہ نہیں اٹھا رہیں ، ان کی جانب سے وقفے وقفے سے ایسی پوسٹیں اور تصاویر جاری کی جا رہی ہیں جو مداحوں کو مزید تجسس میں مبتلا کر رہی ہیں ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -