"کسی افسر کی پرواہ نہ کریں، میں یہاں موجود ہوں دیکھتا ہوں کیسے آتش بازی کو روکا جائے گا" وزیر دفاع پرویز خٹک ہی قانون کی دھجیاں اڑانے لگے

"کسی افسر کی پرواہ نہ کریں، میں یہاں موجود ہوں دیکھتا ہوں کیسے آتش بازی کو ...

  

 پشاور (ویب ڈیسک)  قانون کی بالادستی کی بات کرنے والی تحریک انصاف کے رہنما اور وزیر دفاع خود ہی قانون کی عمل داری کی راہ میں بڑی رکاوٹ بنتے دکھائی دیئے اور پولیس کے رکوانے کے باوجود آتش بازی کرنے کی ہدایت کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نوشہرہ تحریک انصاف کا گڑھ اور وزیر دفاع پرویزخٹک کا آبائی علاقہ ہے، پرویز خٹک گزشتہ رات اپنے حلقہ انتخاب میں جلسہ کررہے تھے، جلسے کے اختتام پر ان کے دیرینہ کارکنوں نے آتش بازی کی، لیکن پولیس روک آتش بازی سے رکوادی۔

پولیس کی ہدایات کو نظر انداز کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے ورکرز کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے  سٹیج سے اعلان کیا کہ آتش بازی کیوں روکی گئی، آتش بازی کی جائے، کسی افسر کی پرواہ نہ کریں، میں یہاں موجود ہوں دیکھتا ہوں کیسے آتش بازی کو روکا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -نوشہرہ -