ملک بھر میں آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

ملک بھر میں آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
ملک بھر میں آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستا ن آن لائن ) محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خطہ پوٹھوہار، گو جر ا نو الہ، لا ہور، سیالکوٹ اورنا رووال میں چند مقامات پر تیز ہواوں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ خیبرپختونخواہ میں سوات، دیر، مالاکنڈ، ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں بادل برسنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے بتایا ہے کہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورمرطوب رہے گا جبکہ تھر پارکر، نگر پارکر، عمر کوٹ، مٹھی ،سانگھڑ، بدین اور گرد و نواح میں چند مقامات پر تیز ہواوں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔

مزید :

قومی -