نئی ٹیم کیلیے راستہ صاف کردینا ہی مناسب فیصلہ تھا، اگر استعفٰی نہ دیتا تو ۔ ۔ ۔ وقار یونس بالآخر کھل کر بول پڑے

نئی ٹیم کیلیے راستہ صاف کردینا ہی مناسب فیصلہ تھا، اگر استعفٰی نہ دیتا تو ۔ ۔ ...
نئی ٹیم کیلیے راستہ صاف کردینا ہی مناسب فیصلہ تھا، اگر استعفٰی نہ دیتا تو ۔ ۔ ۔ وقار یونس بالآخر کھل کر بول پڑے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق بولنگ کوچ  وقار یونس کا کہنا ہے کہ پی سی بی میں نئی ٹیم کیلیے راستہ صاف کردینا ہی مناسب فیصلہ تھا،  اگر استعفٰی نہ دیتا تو شاید بڑا مسئلہ ہوجاتا، فیملی سے دوری اور کورونا جیسے مسائل تو تھے پھر جب پی سی بی میں نئے چیئرمین آئے تو لگ رہا تھا کہ وہ نیا سیٹ اپ اور لوگ لانا چاہ رہے ہیں،اس صورتحال میں مناسب یہی تھا کہ استعفٰی دے دیتا، مصباح الحق کے بعد میں نے بھی فیصلہ کرلیا۔

ایکسپریس کے مطابق اپنے انٹرویو میں ورلڈکپ سے قبل اچانک کوچنگ چھوڑنے پر قومی ٹیم کے ممکنہ مسائل پر انھوں نے کہا کہ اگر استعفٰی نہ دیتا تو شاید اس سے بھی بڑے مسائل ہوتے،میں پی سی بی اور کرکٹ کے معاملات کو اچھی طرح جانتا ہوں،روایت بھی یہی ہے کہ کسی تبدیلی کی صورت میں ایسا ہی ہوتا ہے،اسی لیے کہوں گا کہ بورڈ اور ملک کیلیے یہی دانشمندانہ فیصلہ تھا،نئے لوگوں کیلیے جگہ چھوڑ دینا چاہیے  تاکہ وہ اپنے پلانز پر عمل درآمد کرسکیں، بہتر نہیں کہ رونا دھونا شروع کردیا جائے۔
شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی کی جانب سے کوچنگ کی ستائش کے سوال پر سابق کپتان نے کہا کہ پیسرز سیکھنے کی کوشش کرتے اورمل کر اچھی سمت میں جا رہے تھے،یہ دونوں ورلڈکلاس پلیئرز ہیں اور ورلڈکپ میں پاکستان کی قوت ہوں گے،میں ان کے مستقبل کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

انھوں نے کہا کہ میں قومی ٹیم سے وابستگی کے دور میں میڈیا پر بہت کم آیا،مجھے اپنی کوششوں سے آگاہ کرنا چاہیے تھا مگر میں خاموشی کے ساتھ پوری ایمانداری سے ذمہ داری نبھانے میں مصروف رہا، مصباح الحق اور میں نے جب کوچنگ سنبھالی تو ہمارے پاس بیشتر انڈر19بولرز تھے، شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی کے ساتھ اب حارث رؤف بھی ہیں، نسیم شاہ کی حالیہ کارکردگی متاثر کن ہے،اگر فٹنس مسائل نہ ہوں تو عمر بڑھنے کے ساتھ جسم مضبوط ہونے پر وہ ٹیم کا بڑا اثاثہ ثابت ہوسکتے ہیں،حسن علی کے آنے سے محمد حسنین تھوڑا پیچھے چلے گئے مگر وہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواسکتے ہیں،2سال میں اچھی پیس بیٹری بن گئی،میں اپنے کام پر فخر محسوس کرتا ہوں،مجھے کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔

رمیز راجہ کی جانب سے دوبارہ کام کی پیشکش قبول کرنے کے سوال پر وقار یونس نے کہا اگر پی سی بی میں کوئی اسامی خالی ہو اور فیصلہ ساز سمجھیں کہ میں اس کام کیلیے موزوں ہوں تو بھاگوں کا نہیں،یہ میرا حق ہے اورمیں ذمہ داری لینے کیلیے تیار ہوں گا۔

مزید :

کھیل -