گرین لائن پراجیکٹ،چین سے 40گرین بسیں کراچی پورٹ پر پہنچ گئیں

گرین لائن پراجیکٹ،چین سے 40گرین بسیں کراچی پورٹ پر پہنچ گئیں
گرین لائن پراجیکٹ،چین سے 40گرین بسیں کراچی پورٹ پر پہنچ گئیں

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) گرین لائن منصوبے کے لئےچین سے 80میں سے 40بسیں کراچی پورٹ پر پہنچ گئیں ہیں۔ حکام کے مطابق یہ بسیں ایس آئی ڈی سی ایل کے حوالے کی جائیں گی۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق بسوں کے چینی بحری جہاز کے ذریعے کراچی لایا گیا ہے جبکہ منصوبے کے لئے باقی کی 40بسیں آئندہ کچھ ہفتو ں کے دوران پاکستان پہنچیں گی۔

گرین لائن منصوبہ اہلیان کراچی کی ایک بڑ ی ضرورت ہے جسے پورا کرنے کا دعویٰ وفاقی حکومت کی جانب سے کیا گیاتھا، پراجیکٹ کے لئے مانیٹرنگ کنٹرول بھی قائم کیا گیا ہے۔

واضح رہے گرین لائن کراچی کے لئے پہلا جدید ترین ٹرانسپورٹ منصوبہ ہے جو کہ 22سٹیشنز پر مشتمل ہوگا۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -