محمد عامر خود اپنا دشمن لیکن دراصل بیان بازی کب اور کیوں شروع کی؟ وقار یونس بول پڑے

محمد عامر خود اپنا دشمن لیکن دراصل بیان بازی کب اور کیوں شروع کی؟ وقار یونس ...
محمد عامر خود اپنا دشمن لیکن دراصل بیان بازی کب اور کیوں شروع کی؟ وقار یونس بول پڑے

  

لاہور (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق بولنگ کوچ وقار یونس بھی محمد عامر کے معاملے میں کھل کر بول پڑے اور کہا کہ عامراپنا دشمن خود بن گیا،ٹیم سے باہر ہوا تو بیان بازی شروع کردی۔ 

اپنے ایک انٹرویو میں وقار یونس نے کہا ہے کہ محمد عامر کی بیان بازی کی وجہ سمجھ نہیں سکا،پیسر نوعمری میں ہی ایک باصلاحیت کھلاڑی تھے،بعد ازاں اپنے دشمن خود بن گئے، طویل وقفے کے بعد وہ واپس آئے تو انھیں چاہیے تھا کہ سر جھکاکر پاکستان کی خدمت کرتے، ان میں ٹیلنٹ تھا مگر کارکردگی کا گراف نیچے چلا گیا، گذشتہ 15میچزکا ریکارڈ یہی بتا رہا تھا۔

وقار یونس کا مزید کہنا تھاکہ قومی ٹیم میں پرفارم کرنے والا ہی رہتا ہے،ان کو نکالا تو الزام تراشی شروع کردی، ریڈ بال کے بعد وائٹ بال کرکٹ بھی چھوڑ دی،اگر مجھے ان کے رویے کی سمجھ آجاتی تو شاید کوئی جواب دے سکتا۔

مزید :

کھیل -