شہید صحافت سید قمرحسین شیرازی کو ہم سے بچھڑے 14 سال گزر گئے
برمنگھم( سید حسنین رضا)شہید صحافت سید قمرحسین شیرازی کو ہم سے بچھڑے 14 سال گزر گئے۔ 7 ستمبر 2007 چیچیاں میں ایک سیاسی جلسہ کی کوریج کے دوران چھت سے گرنے کے باعث شدید زخمی ہوئے اور 10 اکتوبر 2007 کو جان کی بازی ہار گئے۔
مرحوم سید قمر حسین شیرازی جاتلاں کے نواحی گاوں کیگن موسی کے رہائشی تھے ، وہ جاتلان پریس کلب کے صدر رہے اور یونین آف جرنلسٹس آزادکشمیر کے مرکزی نائب صدر رہے ۔صحافتی کیرئیر کے دوران قومی اخبارات روزنامہ خبریں، روزنامہ جنگ اور دیگر اخبارات کے ساتھ منسلک رہے اور اپنے قلم سے عوامی مسائل کو اجاگر کیا۔
مرحوم سید قمر حسین شیرازی نے بے باک نڈر اور جرت دلیری سے صحافتی خدمات سرانجام دی مرحوم بہترین شخصیت کے مالک تھے ،دعا ہے اللہ پاک مرحوم سید قمر شیرازی کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے ۔آمین۔