گرلز کالج کے باہر سے جعلی پولیس اہلکار پکڑا گیا لیکن دراصل وردی کیوں پہن رکھی تھی؟ بتا دیا
کراچی (ویب ڈیسک) عید گاہ پولیس نے گرلز کالج کے باہر کھڑے جعلی پولیس اہلکار کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔
عید گاہ پولیس کے مطابق ملزم طلحہ چاند بی بی روڈ پر قائم گرلز کالج کے باہر کھڑا تھا۔ اس دوران گشت پر مامور علاقہ پولیس نے اہلکار کو دیکھ کر اس سے پوچھ گچھ کی، پولیس کارڈ اور پوسٹنگ معلوم کی تو وہ گھبرا گیا اور بھاگنے کی کوشش کرنے لگا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق عید گاہ پولیس اسے حراست میں لے کر تھانے لے آئی جہاں ملزم نے اعتراف کیا کہ اس نے پولیس کی وردی شوق میں پہنی ہے، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے باقاعدہ گرفتار کرلیا۔