جنوبی کوریا میں کاروباری ناکامی پر 48 سالہ شخص کی خودکشی، لاش جنگل سے مل گئی

جنوبی کوریا میں کاروباری ناکامی پر 48 سالہ شخص کی خودکشی، لاش جنگل سے مل گئی
جنوبی کوریا میں کاروباری ناکامی پر 48 سالہ شخص کی خودکشی، لاش جنگل سے مل گئی

  

کوریا (رضا شاہ) کاروبار میں ناکامی کی وجہ سے تین مہینے پہلے اپنے خاندان والوں سے رابطہ منقطع کر دینے والے 48 سالہ شخص کی لاش ایک جنگل سے مل گئی ہے۔ پولیس کے مطابق لاش بری طرح گل چکی ہے۔ مرنے والے کے لواحقین کے مطابق رواں سال جون میں کاروباری ناکامی کی وجہ سے مرنے والے نے مزید زندہ نا رہنے کی بات کرتے ہوئے گھر چھوڑ دیا تھا اور گھر والوں سے رابطہ بھی منقطع کر دیا تھا۔

پولیس کے مطابق مرنے والے کے گھر والوں نے رواں سال جون میں ہی مرنے والے کی گمشدگی کی اطلاع دے رکھی تھی۔انہیں اطلاع ملی تھی کہ ایک گاڑی جنگلات کے قریب کافی دنوں سے کھڑی ہے جس کی وجہ سے پولیس جب گاڑی کی موجودگی کی جگہ پر پہنچی تو گاڑی میں چابی لگی ہوئی تھی اور اس کے دروازے کھلے ہوئے تھے، تلاشی پر مرنے والے کا شناختی کارڈ اور دوسری چیزیں گاڑی کے اندر سے ملنے پر پولیس نے جنگلات کے اردگرد تلاشی کا کام شروع کیا جس کی وجہ سے مرنے والے کی لاش مل گئی۔ 

 پولیس موت کی اصل وجہ اور وقت وغیرہ کا تعین کرنے کے لئے پوسٹ مارٹم اور ڈی این اے وغیرہ کے ذریعے مزید تحقیقات کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -