سونیا گاندھی کو بڑا دھچکا، بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ عہدے سے مستعفیٰ

سونیا گاندھی کو بڑا دھچکا، بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ عہدے سے مستعفیٰ
سونیا گاندھی کو بڑا دھچکا، بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ عہدے سے مستعفیٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھارتی نیشنل کانگریس کی صدر سونیا گاندھی کو بڑا دھچکا لگ گیا، بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ امریندر سنگھ نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق  امریندر سنگھ کی جانب سے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفی پارٹی اختلافات کے باعث دیا گیا ،  انہوں نے استعفیٰ دینے کی وجہ اپنی تذلیل کو قرار دیا۔

امریندر سنگھ کے مطابق وہ اپنے مستقبل کی سیاست کا فیصلہ اپنے ساتھیوں کی مشاورت سے کریں گے ،  انہوں نے کہا کہ ان کے پاس ہمیشہ بہت آپشنز رہی ہیں ، وہ اب بھی کانگریس کا حصہ ہیں لیکن اگر ضرورت محسوس ہوئی تو دیگر آپشنز استعمال کریں گے ۔

امریندر سنگھ نے کہا کہ گزشتہ دو ماہ میں پارٹی کی جانب سے ان کی تین بار تذلیل کی گئی ، اپنے فیصلے سے پارٹی صدر سونیا گاندھی کو مطلع کر چکا ہوں ، انہوں نے استعفیٰ گزشتہ شام گورنر پنجاب کو جمع کرایا تھا۔

واضح رہے امریندر سنگھ کےساتھ  ان کے کونسل منسٹرز نے بھی اپنا استعفیٰ پیش کر دیا ہے ۔