کثیر القومی مشق برائٹ سٹار 2021ءمصر میں اختتام پذیر، آئی ایس پی آر

کثیر القومی مشق برائٹ سٹار 2021ءمصر میں اختتام پذیر، آئی ایس پی آر
کثیر القومی مشق برائٹ سٹار 2021ءمصر میں اختتام پذیر، آئی ایس پی آر

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) کثیر القومی مشق برائٹ سٹار 2021ءمصر میں اختتام پذیر ہوگئی ۔فوجی مشقوں میں پاکستان، مصر، امریکا، سعودی عرب، اردن، قبرص، عراق اوربحرین کے فوجی دستوں نے حصہ لیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق متحدہ عرب امارات، تیونس، نائیجیریا، تنزانیہ اور فرانس نے بھی مشق میں حصہ لیا جبکہ سوڈان، مراکش، کینیا، اٹلی، سپین، برطانیہ، یونان، کویت بھی مشق کا حصہ تھے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاک فوج کا دستہ آرمی، نیوی اور ایئر فورس کے جوانوں پر مشتمل تھا، 2009 کے بعد پاکستان کے دستے نے پہلی بار ان مشقوں میں حصہ لیا جبکہ فوجی مشقوں میں پاکستانی دستوں کی مہارتوں کو تمام شرکاءنے بھرپور انداز میں سراہا ہے۔

مزید :

قومی -