بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کے مستعفی ہونے کے بعد نوجوت سدھو کو انتہائی اہم ذمہ داری ملنے کا امکان

بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کے مستعفی ہونے کے بعد نوجوت سدھو کو انتہائی اہم ...
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کے مستعفی ہونے کے بعد نوجوت سدھو کو انتہائی اہم ذمہ داری ملنے کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چندی گڑھ: (ویب ڈیسک) بھارتی پنجاب میں بھی ’تبدیلی‘ آنے والی ہے، وزیراعظم عمران خان کے دوست نوجوت سنگھ سدھو کو بھارتی وزیراعلیٰ پنجاب بنائے جانے کا امکان ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس پارٹی میں اختلافات کی وجہ سے بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ امریندرسنگھ نے استعفی دیا۔یہ استعفی ریاستی الیکشن سے ایک ماہ قبل انہوں نے گورنر سے ملاقات کے دوران دیا، کانگریس پارٹی کی طرف سے وزیراعظم عمران خان کے دوست اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو وزیراعلیٰ پنجاب بنائے جانے کا امکان ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن امریندر سنگھ کا کہنا تھا کہ میں اپنی تضحیک محسوس کر رہا تھا، کانگریس پارٹی کی تیسری میٹنگ کے دوران استعفی دیا۔ میں نے کانگریس صدر سونیا گاندھی سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور کہا کہ میں اپنے عہدے سے مستعفی ہو رہا ہوں۔