پنجاب میں ڈینگی کے بڑھتے کیس ، وزیر اعلیٰ پنجاب نے اہم قدم اٹھا لیا

پنجاب میں ڈینگی کے بڑھتے کیس ، وزیر اعلیٰ پنجاب نے اہم قدم اٹھا لیا
پنجاب میں ڈینگی کے بڑھتے کیس ، وزیر اعلیٰ پنجاب نے اہم قدم اٹھا لیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب میں ڈینگی کے بڑھتے کیسز کے باعث  وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بھی ایکشن لے لیا ، اور صوبے بھر میں موثر مہم چلانے کا حکم دے دیا۔

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ متعلقہ محکمے اورادارے ڈینگی کی روک تھام کے لئے فعال انداز میں فرائض سرانجام دیں ، انسداد ڈینگی پلان پر 100فیصد عملدرآمد یقینی بنایا جائے، انسداد ڈینگی پلان پر عملدرآمد میں کوتاہی برداشت نہیں کروں گا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز انسداد ڈینگی کیلئے فیلڈ ٹیموں کو متحرک کریں، ڈینگی کی روک تھام کیلئے ان ڈور اور آؤٹ ڈور سرویلنس پر بھر پور توجہ دی جائے، سرکاری ونجی عمارتوں،ٹائر شاپس اورقبرستانوں میں مسلسل نگرانی جاری رکھی جائے، انتظامی افسران ڈینگی سے بچاؤ کیلئے کئے جانے والے اقدامات کی مانیٹرنگ کریں۔

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ڈینگی کے مریضوں کو ہسپتالوں میں معیاری علاج معالجہ مہیا کیا جائے، مریضوں کی مکمل دیکھ بھال کی جائے، ڈینگی کے خاتمے کیلئے تمام میسر وسائل بروئے کار لائے جائیں، ہسپتالوں میں ڈینگی وارڈز اور کاؤنٹرزپرمریضوں اورانکے تیمارداروں کو ضروری سہولتیں مہیا کی جائیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے شہریوں سے گزارش کی کہ شہری گھروں اورچھتوں پر پانی جمع نہ ہونے دیں، ڈینگی سرویلنس میں غفلت کسی صورت قابل قبول نہیں کی جائے گی ، ڈینگی کے مرض کو پنجاب میں پھیلنے سے بروقت روکنا ضروری ہے، ڈینگی کے مرض سے نمٹنے کے لئے متعلقہ ادارے پوری طر ح چوکس رہیں ۔ 

مزید :

تعلیم و صحت -علاقائی -پنجاب -