وزیر داخلہ شیخ رشید کی ’ سنو بائیک ‘ کا معائنہ کرتے ہوئے بنائی گئی تصویروائرل

وزیر داخلہ شیخ رشید کی ’ سنو بائیک ‘ کا معائنہ کرتے ہوئے بنائی گئی ...
وزیر داخلہ شیخ رشید کی ’ سنو بائیک ‘ کا معائنہ کرتے ہوئے بنائی گئی تصویروائرل

  

سیاچن (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سیا چن بارڈر کے دورے کے دوران’ سنو بائیک‘ کا معائنہ کرتے ہوئے بنائی گئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی ۔

تفصیلا ت کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر ایک تصویر شیئر کی جس میں انہیں سنو بائیک پر بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے اور ان کے ار د گرد پاک فوج کے جوان بھی کھڑے ہیں۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصویر کے کیپشن میں لکھا گیا کہ’ ’وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سنو بائیک کا معائنہ کررہے ہیں جو کہ پاکستان آرمی کی جانب سے سیاچن گلیئشرز کے علاقے میں ٹرانسپورٹ اور دفاعی مقاصد کے لئے استعمال کی جاتی ہے‘‘۔

تصویر کے کیپشن میں ’ پاک آرمی زندہ باد‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا گیا۔

واضح رہے کہ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس کے ذریعے اکثر اوقات مختلف مقامات کی سیر کے دوران بنائی جانے والی تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں ۔ 

کچھ عرصہ قبل شیخ رشید کی جانب سے ایک ویڈیو بھی شیئر کی گئی تھی جس میں انہیں اپنے فار م ہاﺅس میں گھڑ سواری کرتے دیکھا جاسکتا تھا۔

مزید :

قومی -