نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا واپس جانا مجھے ایک مذاق لگ رہا ہے ، عاقب جاوید

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا واپس جانا مجھے ایک مذاق لگ رہا ہے ، عاقب جاوید
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا واپس جانا مجھے ایک مذاق لگ رہا ہے ، عاقب جاوید

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر عاقب جاوید نے کہا کہ پی ایس ایل میں آنے والے غیر ملکی کھلاڑی پاکستان کی سکیورٹی کی تعریف کرتے ہیں، نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا واپس جانا ایک مذاق لگ رہا ہے ۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عاقب جاوید نے کہا کہ سمجھ میں نہیں آرہا کھلاڑیوں کو کیا تھریٹ ملیں ، ڈیوڈ وائٹ کا سکیورٹی تھریٹس شیئر نہ کرنے کا بیان بھی مذاق ہی لگ رہا ہے ۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) خالد محمود کاکہنا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو اس معاملے میں ایکشن لینا چاہئے مگر آئی سی سی بنیادی طور پر انڈین کرکٹ کونسل ہے ، آئی سی سی کا کوئی کردار نہیں ، وہ کیا ایکشن لے گی ۔

مزید :

کھیل -