وفاقی وزیر شبلی فراز کا شہباز شریف کی گھڑ ی سے متعلق بیان، لیگی صدر کے ترجمان کا سخت رد عمل سامنے آگیا

وفاقی وزیر شبلی فراز کا شہباز شریف کی گھڑ ی سے متعلق بیان، لیگی صدر کے ترجمان ...
وفاقی وزیر شبلی فراز کا شہباز شریف کی گھڑ ی سے متعلق بیان، لیگی صدر کے ترجمان کا سخت رد عمل سامنے آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے ترجمان ملک محمداحمد خان نے کہا کہ وفاقی وزیر شبلی فراز کاشہباز شریف کی گھڑی کی قیمت سے متعلق بیان مضحکہ خیز ہے ،لیگی صدر نے اپنے والد کی دی ہوئی گھڑی ہاتھ میں پہن رکھی ہے۔ آپ جس شخصیت کے فرزند ہیں آپ کو ایسی بہتان تراشی زیب نہیں دیتی۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق ترجمان ملک محمد خان کا کہنا تھا کہ جس گھڑ ی بات شبلی فراز نے کی ہے وہ مرحوم میاں شریف نے 70 کی دہائی میں جرمنی کے دورے کے موقع پر خریدی تھی اور شہباز شریف کو دی تھی،عقیدت ،لگاﺅ کی وجہ سے شہباز شریف نے 50سال سے گھڑی پہن رکھی ہے ۔
ا ن کا کہنا تھا کہ اس وقت گھڑ ی کی مالیت 2ہزار روپے تھی ،دروغ گوئی کی بھی حد ہوتی ہے، آپ جس شخصیت کے فرزند ہیں آپ کو ایسی بہتان تراشی زیب نہیں دیتی۔
ملک احمد خان نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار کس کارکردگی کی بنیاد پر عوام سے ووٹ مانگنے جائیں گے؟تسلیم کر لیں کارکردگی کے میدان میں آپ کا شہباز شریف سے کوئی مقابلہ نہیں۔
واضح رہے کہ وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا تھا کہ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف اپنا توازن کھو چکے ہیں، شہباز شریف ڈیڑھ کروڑ کی گھڑ ی پہن کر مہنگائی کی بات کرتے ہیں۔

مزید :

سیاست -