نیوزی لینڈ ٹیم کی واپسی ، پی سی بی کے سی ای او کھل کر بول پڑے 

نیوزی لینڈ ٹیم کی واپسی ، پی سی بی کے سی ای او کھل کر بول پڑے 
نیوزی لینڈ ٹیم کی واپسی ، پی سی بی کے سی ای او کھل کر بول پڑے 

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ( سی ای او) وسیم خان نے کہا کہ 48گھنٹے ہمارے لئے بہت مشکل تھے ، کچھ حقائق منظر عام پر لانا چاہتا ہوں ۔

وسیم خان نے کہا کہ جمعہ کو ای ایس آئی سکیورٹی کے سربراہ رگ ڈکیسن نے کال کی ، رگ ڈکیسن نے بتایا کہ نیوزی لینڈ ٹیم پر حملے کا خدشہ ہے ، ہمیں یا ہماری سکیورٹی ایجنسیز کو تھریٹ کے بارے میں نہیں بتایا گیا ، سکیورٹی ایجنسیز سے رابطہ کیا تو واضح ہوا کوئی تھریٹ نہیں ، نیوزی لینڈ نے دورہ ختم کرنے کے یکطرفہ فیصلے کی غلط مثال قائم کی ، فیصلے سے دونوں بورڈذ کے تعلقات متاثر ہوں گے ۔

وسیم خان نے کہا کہ ہم نے نیوزی لینڈ میں 14روز قرنطینہ کیا ، مسجد حملے کے باوجود گئے ،نیوزی لینڈ ٹیم کی واپسی کا معاملہ آئی سی سی میں اٹھایا جائے گا۔

مزید :

کھیل -