سعودی وزیرِ خارجہ بھارت پہنچ گئے

سعودی وزیرِ خارجہ بھارت پہنچ گئے
سعودی وزیرِ خارجہ بھارت پہنچ گئے
سورس: Twitter/@FaisalbinFarhan

  

نئی دہلی (ویب ڈیسک) سعودی وزیرِ خارجہ فیصل بن فرحان 3 روزہ دورے پر بھارت پہنچ گئے۔روزنامہ جنگ کے مطابق  فیصل بن فرحان آج اپنے بھارتی ہم منصب سبرامنیئم جے شنکر سے ملاقات کریں گے۔پیر کو سعودی وزیرِ خارجہ فیصل بن فرحان کی بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی سے ملاقات ہوگی۔سعودی وزیرِ خارجہ کی بھارتی رہنماؤں سے ملاقات میں باہمی تعلقات اور افغانستان کی موجودہ صورتِ حال پر تبادلۂ خیال متوقع ہے۔فیصل بن فرحان پیر کی شام اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نئی دہلی سے نیویارک روانہ ہو جائیں گے۔

مزید :

بین الاقوامی -