وزیراعلی بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا معاملہ، اہم ترین خبر سامنے آگئی

وزیراعلی بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا معاملہ، اہم ترین خبر سامنے ...
وزیراعلی بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا معاملہ، اہم ترین خبر سامنے آگئی

  

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد  پیش کرنے والے ارکان اسمبلی کو منا لیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو ناکام کرنے کے لیے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی بلوچستان میں سیاسی بیٹھکوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں چیئرمین سینیٹ کے ہمراہ سینیٹر منظور کاکڑ، سینیٹر احمد خان، سینیٹر سرفراز بگٹی بھی متحرک ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کے لیے بلوچستان عوامی پارٹی کے ناراض صوبائی وزرا اور ارکان اسمبلی کو منا لیا ہے۔ جس کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے ساتھ 40 سے زائد صوبائی اراکین اسمبلی ساتھ کھڑے ہیں۔چئیرمین سینیٹ نے ناراض صوبائی وزرا اور اراکین اسمبلی کے تحفظات دور کرنے کیلئے کمیٹی کے قیام کی یقین دہانی کرا دی، کمیٹی اگلے ہفتے قائم کی جائے گی، جو سینیٹرز، ارکان قومی اسمبلی اور صوبائی وزرا پر مشتمل ہوگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی گئی تھی، اپوزیشن کا دعویٰ تھا کہ تحریک عدم اعتماد میں برسراقتدار جماعت کے ارکان بھی جام کمال کے خلاف ان کا ساتھ دیں گے۔تحریک عدم اعتماد پیش ہونے کے بعد سے صادق سنجرانی متحرک تھے  اور انہوں نے متعدد رہنماؤں سے خود ملاقاتیں کی تھیں۔

مزید :

قومی -