ایکٹیمرا انجکشن کا متبادل مل گیا، کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ نے2 متبادل دوائیں تجویز کر دیں

ایکٹیمرا انجکشن کا متبادل مل گیا، کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ نے2 متبادل ...
ایکٹیمرا انجکشن کا متبادل مل گیا، کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ نے2 متبادل دوائیں تجویز کر دیں

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ کے ارکان نے ایکٹیمرا انجکشن کے متبادل کے طور پر 2 دوائیں تجویز کردیں، صوبے میں انجکشن کی قلت اور بلیک میں فروخت رپورٹ کی جارہی تھی۔

نجی ٹی وی کےمطابق حکومت پنجاب کو ایکٹیمرا انجکشن کا متبادل مل گیاہے، کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ کےارکان نے دو  ادویات تجویز کردیں ہیں جن میں بیری سیٹینب اور ٹوفاسٹینب شامل ہیں،بیری سیٹینب کے 28 گولیوں کے پیکٹ کی قیمت ایک  لاکھ 80 ہزار روپے ہے، کووڈ 19 کے مریضوں کو 14 روز تک روزانہ ایک گولی کی تجویز دی گئی ہے،ٹوفاسٹینیب نامی گولی بھی کورونا کے علاج کے لیے 14 روز تک دی جائے گی۔

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے بھی متبادل ادویات کی تجویز کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ انجکشن کے متبادل کے طور پر ماہرین نے گولیاں تجویزکر دی ہیں،جعلی ایکٹیمرا انجکشن بلیک میں ملنے کے معاملے پر تحقیقات کر رہے ہیں، پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو کارروائی کا ٹاسک سونپا گیا ہے۔

مزید :

کورونا وائرس -