امریکی ائیرپورٹ پر روکے جانے کا معاملہ ، شہریار آفریدی کا موقف بھی سامنے آگیا

امریکی ائیرپورٹ پر روکے جانے کا معاملہ ، شہریار آفریدی کا موقف بھی سامنے آگیا
امریکی ائیرپورٹ پر روکے جانے کا معاملہ ، شہریار آفریدی کا موقف بھی سامنے آگیا

  

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین کشمیر کمیٹی شہر یار آفریدی کا کہنا ہے کہ نیویارک ایئرپورٹ پر تلاشی کی افواہیں جھوٹی خبریں 

 ہیں۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق انکا کہنا تھا کہ  ایئرپورٹ پر جو وقت لگا وہ روٹین ہے۔ ہر ملک کے رولز اینڈ ریگولیشن ہیں۔ جھوٹی خبروں سے کچھ نہیں ہونا ہے۔پاکستان دشمن عناصر جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں۔ کشمیر کاز کو اجاگر کرنے امریکہ  آیا ہوں۔ میرے مشن سے دشمن عناصر خائف ہیں۔ پاکستان دشمن عناصر فیک نیوز پروموٹ کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل  سوشل میڈیا پر خبریں گردش کر رہی تھیں کہ شہریار آفریدی کو سکریننگ کیلئے نیویارک کے جے ایف کے ایئرپورٹ پر مختصر وقت کے لیے روکا گیا اوربعد میں انہیں امریکہ میں داخلے کی اجازت دے دی گئی۔

مزید :

قومی -