آزاد کشمیر کے صدر نے بھارتی وزیراعظم کی امریکہ آمد کے موقع پر احتجاج کا اعلان کردیا

آزاد کشمیر کے صدر نے بھارتی وزیراعظم کی امریکہ آمد کے موقع پر احتجاج کا اعلان ...
آزاد کشمیر کے صدر نے بھارتی وزیراعظم کی امریکہ آمد کے موقع پر احتجاج کا اعلان کردیا

  

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آ ن لائن) آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود نے بھارتی وزیراعظم کی امریکہ آمد کے موقع پر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود  کا کہنا تھا کہ  مسئلہ کشمیر نازک موڑ میں داخل ہوگیا ہے،کسی قوم کو زیادہ دیرغلام نہیں رکھاجاسکتا۔ سیدعلی گیلانی کی زبردستی تدفین دنیاکی آنکھیں کھولنےکیلئےکافی ہے۔ دنیا کیلئے اب کشمیر کے معاملے پر آنکھیں کھولنےکا وقت ہے، 25ستمبرکو نریندر مودی نیویارک جارہا ہے۔ امریکہ  میں مقیم کشمیری مودی کی آمدپر احتجاج کریں گے۔

بیرسٹر سلطان محمود کا کہنا تھا کہ آزادکشمیرمیں احتساب کاسلسلہ شروع کرنے جا رہے ہیں، احتساب کا ایکٹ میں نے بحیثیت وزیراعظم بنایا تھا، جس پر اب عمل درآمد شروع ہوگا۔

مزید :

قومی -